ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر 70پیسے اضافے سے 167.30 روپے کی ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جوکہ 12 ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ اس سے پہلے 27 اگست 2020 میں ڈالر کی قیمت 167.54 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 166روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کیق در میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.65روپے سے بڑھ کر165.95روپے اور قیمت فروخت165.75روپے سے بڑھ کر166.15روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166.40روپے سے بڑھ کر166.60روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی اسی طرح80روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈکی قیمت خرید226.80روپے سے بڑھ کر227.30روپے اور قیمت فروخت228.50روپے سے بڑھ کر229.30روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close