پاکستان کا قرض جون 2021تک 38ہزار 70ارب روپے تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

کراچی(آئی این پی)پاکستان کا قرض جون 2021تک 38ہزار 70ارب روپے تک پہنچ گیا، سال 2019سے ہر سال پاکستان کے قرض میں 10 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اندرونی قرض کل قرض کا 68فیصد ہے، بیرونی قرض پاکستان کے کل قرض کا 32فیصد ہے، مالی سال 2019میں پاکستان کا قرض 31ہزار 78ارب روپے تھا، گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پاکستان کا قرض 5فیصد بڑھا، گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں قرض کا حجم 36ہزار 84ارب روپے تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا طویل المدتی قرض کل قرض کا 12ہزار 29ارب روپے ہے، پاکستان کے بانڈز کا قرض 15ہزار 457ارب روپے ہے، پاکستان کے ذمے سرمایہ کاری بانڈز کا قرض 14ہزار 950ارب روپے ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جی 20ممالک نے پاکستان کے 3ارب 70کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں