حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.77 فیصد تھی جسے کم کرکے 10اعشاریہ 54 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بغیر کسی کمی کے 17فیصد، مٹی کے تیل پر شرح چھ اعشاریہ 70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح زیرو اعشاریہ 20 فیصد برقرار رہے گی۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close