وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

کراچی(پی این آئی) کراچی والوں کیلئے بجلی 71 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، کے الیکٹرک نے نرخ میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنیوالے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جولائی کے فیول پرائس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔درخواست میں کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 55 پیسے جبکہ اپریل سے جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت دو ستمبر کو کریگا، جس کے بعد کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں