کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج مندی چھائی رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی اونچی اُڑان رہی اور ڈالر ایک روپیہ 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.28 روپے پر بند ہوا تاہم آج کاروبار کے دوران دن بھرڈالر کی قیمت گراوٹ کا شکار رہی اور مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 47 پیسے سستا ہو کر 165 روپے 81 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی دیکھنے میں آتی رہی ، کاروبار شروع ہو اتو انڈیکس 47 ہزار 635 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ 47 ہزار 759 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن یہ بہتری کا سلسلہ یونہی جاری نہیں رہ سکا ۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک 272 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 363 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں