عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کی کمی

کراچی (آن لائن ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1794ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ10ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت94ہزار307روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1430روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close