ملک میں تیل و گیس نے نئے ذخائر کی دریافت، کتنا تیل اور کتنی گیس حاصل کی جا سکے گی؟ خوشخبری سنا دی گئی

میرپورخاص (پی این آئی) ملک میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے، صوبہ سندھ میں میر پور خاص کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی دریافت، 390 بیرل یومیہ تیل اور6لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تونائی کی دولت سے مالا مال صوبہ سندھ میں مزید تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں میر پور خاص کے مقام پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے علاقے میں جون کے ماہ میں ذخائر کی دریافت کیلئے کھدائی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، 2 ماہ کی محنت کے بعد بالآخر کھدائی والی جگہ سے تیل و گیس ذخائر دریافت ہو گئے۔ 3ہزار4 میٹر کی کھدائی کے بعد ذخائر کی دریافت کیلئے کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس حوالے سے ذرائع پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے سے بتایا گیا ہے کہ ذخائر سے390 بیرل یومیہ تیل اور6لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران سندھ میں کئی مقامات پر تونائی کے ذخائر دریافت ہو چکے، جبکہ یاد رہے کہ ملک میں گیس کی سب سے زیادہ پیداوار صوبہ سندھ میں ہی ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close