ہنڈا نے 70سی سی موٹرسائیکل کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، قیمت کیا ہو گی؟ بائیک کے شوقین لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی) موٹر سائیکل تیار کرنے والی مشہور کمپنی اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کا 2022 کا ماڈل ملک میں متعارف کرا دیا ہے، ہونڈا کی اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق موٹر سائیکل کے ٹینک میں ساڑھے 8 لیٹر پیٹرول بھرا جاسکتا ہے جب کہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں صرف سٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی متعدد تبدیلیاں کر کے انہیں بہتر بنایا گیا ہے۔اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے ماڈل میں 101 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئی سی ڈی 70 کے انجن میں 43 جب کہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک بڑی تبدیلی لو فریکشن پسٹن رنگز کی ہے اور پہلی مرتبہ ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ویب سائٹ کے مطابق ہائر کمپریشن ریشو بائیک کا حصہ ہے جس سے انجن زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کرسکتا ہے۔ موٹر سائیکل میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے بائیک کا کلچ فریکشن بہتر ہوا ہے۔ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہیں۔ کمپنی کے مطابق سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جب کہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے سٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہو گا جبکہ اس کا وزن 82 کلو گرام ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں