ڈالر انتہائی مہنگا جبکہ سونے کی کیا قیمت رہی؟خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی ) ڈالر انتہائی مہنگا جبکہ سونے کی کیا قیمت رہی؟خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی… سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی۔فی تولہ سونا گزشتہ روز کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے پر برقرارہے،گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ہوا تھا۔دس گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 307 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 794 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close