ڈالر بلند ترین سطح پرآگیا، روپے کے مقابلے قدر میں ہوشربا اضافہ

کراچی(آئی این پی)انٹر بینگ میں ڈالر 10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 165روپے سے تجاوز کرگئی۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 12.57روپے مہنگا ہوا ہے، سات مئی کے بعد سے انٹر بینک میں ڈالر 8.5فیصد بڑھ چکا ہے، مئی میں ڈالر 152روپے 28پیسے کی کم شرح پر ٹریڈ ہوا تھا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب 75کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم موصول ہو نے کے بعد پاکستان کے غیرملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20ارب 30کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں،اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کے نتیجے میں رقم پاکستان کو دی گئی،رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی تعلق نہیں،آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، پاکستان کو یہ قرض غیر مشروط طور پر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close