سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک): ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔ آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 550 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 931 روپے رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 1780 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close