ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی

کراچی(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے مزید 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دیدی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرضہ نیشنل ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال ہوگا، منصوبے سے علاقائی کنیکٹیویٹی اور حکومتی آپریشنز کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کی مینٹی نیسنس کو مضبوط کیا جائے گا جب کہ شکار پور تا راجن پور سیکشن 222 کلومیٹر سڑک کی توسیع کرتے ہوئے اسے چار رویہ کیا جائے گا۔اے ڈی بی کے مطابق نیشنل ہائی وے 55 سنٹر ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن(کیرک) کوریڈور فائیو کا اہم حصہ ہے، یہ شاہراہ جنوبی پاکستان کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو شمال میں قومی و بین الاقوامی اقتصادی سنٹرز سے ملاتی ہے، منصوبے سے مصروف ترین ہائی وے سیکشن کی ٹرانسپورٹیشن کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close