بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) نیپرا کی جانب سے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی جس پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close