ایمازون کی خفیہ ویب سائٹ جہاں وہی اشیا انتہائی کم قیمت پر خریدی جاسکتی ہیں

نیویارک(پی این آئی) ایمازون دنیا میں سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایمازون کی ایک خفیہ ویب سائٹ بھی ہے جہاں سے آپ وہی اشیاءانتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں؟ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خفیہ ویب سائٹ ’ایمازون ویئرہاؤس‘ (https://www.amazon.co.uk/Amazon-Warehouse-Deals/b/ref=as_li_ss_tl?ie=UTF8&node=3581866031&linkCode=sl2&tag=moneysavingex-21&linkId=dda419d7f772b64e2c5a8246e890cf15) ہے۔ اس ویب سائٹ پر اشیاءاس لیے سستی ملتی ہیں کیونکہ یہاں پر وہ اشیاءفروخت کی جاتی ہیں جو ایمازون سے خریدے جانے کے بعد پسند نہ آنے یا دیگر وجوہات کی بناءپرکسٹمرز واپس بھیج دیتے ہیں، یا ان اشیاءمیں کوئی معمولی نقص ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایمازون ویئرہاؤس پر انتہائی سستے داموں اشیاءخریدی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ منی سیورنگ ایکسپرٹ ڈاٹ کام کے ماہر مارٹن لیویس نے بتایا کہ ”انہیں ایک بار پریشر واشر درکار تھا۔ انہیں اس کا جو ماڈل چاہیے تھا وہ ایمازون پر279.99پاؤنڈ (تقریباً63ہزار روپے) میں مل رہا تھا۔ یہی ماڈل مجھے ایمازون ویئرہاؤس پر 188.20پاؤنڈ (تقریباً 42ہزار روپے) میں مل گیا۔ ان میں فرق صرف اتنا تھا کہ ایمازون ویئرہاؤس پر موجود واشر کے ساتھ فلور شیمپو کی بوتل نہیں تھی، وہ گم ہونے کی وجہ سے اس واشر کو ایمازون ویئرہاؤس پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close