اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ شوکت ترین سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان میں دیرپا اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، کینیڈا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے ، کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کا مرکزی ڈیولپمنٹ شراکت دار ہے ، کینیڈا سے معاشی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو معاشی ترقی کیلئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا محصولات ،برآمدات سمیت ترسیلات زر میں اضافہ ترجیحات ہیں، توانائی کے شعبے میں بہتری بھی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں جبکہ زرعی شعبے،مکانات،ایس ایم ایز ،کامیاب پاکستان پروگرام ترجیحات ہیں،کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کینیڈین کاروباری طبقہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، حکومت تعاون کرے کینیڈین سرمایہ کار کاروبار کو وسعت دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں