پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے، حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پٹرول کی قیمت 119روپے80پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت بھی 116روپے53پیسے فی لیٹربرقرار ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 81پیسے کااضافہ کیاگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے10پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے ۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close