گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا

کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1747ڈالر سے بڑھ کر1752ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا515روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار500روپے سے بڑھ کر1لاکھ9ہزار100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت93ہزار21روپے سے بڑھ کر 93ہزار536روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں