گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی میں کمی کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) مالی سال 2021-22 کے آغاز میں ہی پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ نئے مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی 2021) میں 91 فیصد اضافے کے ساتھ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ بجٹ میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایات کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ 800 سی سی کاروں کی فروخت میں ماہانہ 403 اور سالانہ 164 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 800 سی سی کاروں کے سات ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے۔لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فیصد اضافے کے بعد چار ہزار 249 یونٹ رہی۔ جولائی میں ٹرکوں کی فروخت میں نو فیصد کمی ہوئی اور یہ صرف 320 یونٹ فروخت ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close