سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، خریداروں کیلئے بری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپےہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 93 ہزار 536 روپے ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے سے 1752 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے تگڑا ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے ایک پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 164 روپے 30 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں