کراچی(آئی این پی) انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھا کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 15 پیسے کی کمی سے 163.75 روپے پر بند ہوئی۔دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں