کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ سات ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92ہز ار250 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میںسات سو روپے کمی ہوئی تھی جبکہ دو دن پہلے فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں