ایف بی آر کا سیلز ٹیکس کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ْاسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر کا سیلز ٹیکس کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،چینی کی ریٹیل قیمت کی بجائے ایکس مل قیمت پر سیلز ٹیکس لیا جائے گا ۔ جمعہ کو چینی کی ریٹیل قیمت پر عائد سیلز ٹیکس 30نومبر تک معطل کردیا گیا ہے، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت کی بجائے ایکس مل قیمت پر سیلز ٹیکس لیا جائے گا، چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی اور دستیابی یقینی بنانا مقصد ہے،واضح رہے کہ مالی سال کے بجٹ میں چینی کی پرنٹڈ ریٹیل قیمت پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں