ہنڈا سٹی 2021 کی قیمت کا باقائدہ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہونڈا اٹلس نے بالآخر اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار سٹی کا چھٹا ماڈل لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی کا پانچواں ایڈیشن 2019 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کے بعد کئی ماڈل آئے لیکن ان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی تاہم کمپنی نے چھٹی جنریشن سٹی کی رونمائی سے پہلے ہی بکنگ شروع کر دی تھی جس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کار کی باضابطہ نقاب کشائی سے قبل ہزاروں کی تعداد بکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ یہ گاڑی پانچ مختلف اقسام میں دستیاب ہوگی ، 1.2L آٹومیٹک ٹرانسمیشن (AT) ، 1.2L مینوئل ٹرانسمیشن (MT) ، 1.5L PT CVT ، 1.5L Aspire CVT ، اور 1.5L MT۔جن کی قیمت یہ ہو گی ۔ماڈل 1.2ایل ایم ٹی کی قیمت 27لاکھ 99 ہزار روپے ہو گی ، ماڈل 1.2ایل سی وی ٹی کی قیمت 2،799،000 روپے ہو گی ، 1.5L PT CVT—Rs2, 899, 000روپے ہو گی ۔ 1.5L Aspire MT—Rs3, 019, 000(تیس لاکھ انیس ہزار روپے) روپے ہو گی ۔ اسی طرح 1.5L Aspire سی وی ٹی کی قیمت (اکتیس لاکھ چوہتر ہزار روپے)3, 174, 000روپے ہو گی ۔ برسوں کی مانگ اور تنقید کے بعد ہونڈا نے بالآخر شہر میں پہلی بار ائیر بیگ شامل کیے۔ صارفین کی حفاظت کو نظر انداز کرنے پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close