کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی (پی این آئی ) کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں62پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر162روپے 43پیسے سے بڑھ کر 163روپے 5پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔جبکہ دوسری جانب فیٹیف کی شرائط کے مطابق پاکستان پوسٹ کا تمام فنانشل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیٹیف شرائط کے مطابق پاکستان پوسٹ کا تمام فنانشل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پاکستان پوسٹ اور حبیب بینک میں باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے، اس معاہدہ کے تحت حبیب بینک پاکستان پوسٹ کے افسران کو باقاعدہ تربیت دے گا، اس تربیت سے پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں78 جی پی اوز کا فنانشل سسٹم مکمل ڈیجیٹلائزڈ ہوجائے گا۔دوسرے مرحلہ میں بڑے شہروں کے بڑے ڈاک خانوں کا نظام ڈیجیٹیلائزڈ ہوگا،اس تربیت کے لیے3 اگست تک پاکستان پوسٹ کے اکاو’نٹ شعبہ سے منسلک اسکیل14 کے افسران کی فہرست بھی مانگ لی گئی ہے یہ افسران ماسٹر ٹرینیرز بنیں گے، ان کی تربیت بھی اگست کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close