پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا

اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے۔اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔

ایف بی آرنےجولائی میں 410 ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں،

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنے رواں ماہ410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں، جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریبا 22 فیصدزیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close