کراچی (پی این آئی)موجیں ہی موجیں، سونا پھر سستا ہوگیا۔۔ ملک بھر مین آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 429 کم ہو کر 94 ہزار 307 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 814 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں