کراچی( آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر دبائو کا شکار ہو گیا اور پاکستانی روپیہ کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر162روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.80روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت 161.90روپے سے بڑھ کر162.60روپے پر جا پہنچی جبکہ70پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 161.50روپے سے بڑھ کر162.20روپے اور قیمت فروخت161.90روپے سے بڑھ کر162.60روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 190روپے سے بڑھ کر191.50روپے اور قیمت فروخت 191.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے پر جا پہنچی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر 225روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر227روپے ہو گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں