اسلام آباد(پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا۔ اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا تاہم کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں