کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری پر کاروباری افراد اطمینا ن کا اظہار کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر 71 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 162.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری کا رجحان دکھائی دے رہاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 47 ہزار 312 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو اور انڈیکس 202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 515 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں