انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(آئی این پی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7پیسے کا اضافہ ہوگیا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔ اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 7پیسے کے اضافے سے 161.88روپے ہوگئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 162روپے پر مستحکم رہی۔گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھا کے بعد 57پیسے کے اضافے سے 161.81روپے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close