بڑی خوشخبری، پاکستان میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے، یومیہ کتنی گیس اور تیل حاصل ہو گا؟

پشاور ( پی این آئی ) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ایف آر لکی مروت سے تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 11 اعشاریہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گا اس کے علاوہ نئے ذخائر سے 945 بیریل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، دریافت ذخائر سے ناصرف ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی بلکہ حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے لیے نئے مقام کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔خیال رہے کہ قبل ازیں رواں برس مئی میں بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ، ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی، حالیہ دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی ، او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، ابتدائی جانچ میں 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملی ، ترجمان نے کہا کہ کنوئیں سے 0.55 بیرل یومیہ خام تیل ملا ، یہ کامیابی نئی دریافت پر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے کوششیں کر رہی ہے، اسی باعث حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی مقامات پر توانائی کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں