ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200روپے اضافیکے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1لاکھ 9ہزار 550ہوگئی ہے۔10گرام سونیکی قدر 171روپے بڑھ کر 93ہزار 921روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 799 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں