انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(آئی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھا کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 161 روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم دوپہر کے بعد درآمدی ضروریات کے لیے طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کے اضافے سے 161.32 روپے پر بند ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160.50 پیسے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close