چین نے پاکستان کی 9بڑی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، وجہ کیا بنی؟ پاکستان کیلئے بہت بڑا دھچکا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کو مچھلی برآمد کرنے والی نوپاکستانی کمپنیوں پر چینی حکومت نے عارضی پابندی عائد کر دی۔ان کمپنیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی مچھلی اور اس سے متعلقہ اشیاءکی کھیپ میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے پران کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ قادری نوری انٹرپرائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منظر عالم نے کہا کہ ”لگ بھگ 50کمپنیاں چین کو مچھلی برآمد کر رہی ہیں۔ ان میں سے نوکمپنیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ کمپنیاں چین کو مچھلی برآمد کرنے والی سب سے بڑی 15کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ “پابندی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے منظرعالم نے بتایا کہ ”جب کسی کمپنی کی ایک کھیپ سے کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے، اس کمپنی پر چینی حکام ایک ہفتے کی پابندی عائد کر دیتے ہیں۔ چار کیسز کی صورت میں 8ہفتے کے لیے پابندی لگائی جاتی ہے۔پاکستان کے مچھلی برآمد کرنے والے 60فیصد ایکسپورٹرز چین کو مچھلی برآمد کرتے ہیں لہٰذا ان پابندیوں کی وجہ سے پاکستانی فش انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں