سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(آئی این پی) سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 450روپے کی کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 1796ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 450روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93750روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھا کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 161 روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم دوپہر کے بعد درآمدی ضروریات کے لیے طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کے اضافے سے 161.32 روپے پر بند ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160.50 پیسے پر مستحکم رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close