کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی زبردست کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 650 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ نو ہزار 850 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 536 روپے کم ہو کر 94 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت چھ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فاریکس انڈیکس ڈیلرکے مطابق ملک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 7پیسے کی کمی سامنے آئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالرکی نئی قیمت 162.25روپے پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مضبوط اور روپیہ کمزور ہوگیا۔ جمعہ کوانٹربینک میں ڈالر 84پیسے مہنگا ہوکر 162روپے کی سطح بھی عبور کرنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر سال 2021 کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 4 روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ماہ جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں