اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فاریکس انڈیکس ڈیلرکے مطابق ملک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 7پیسے کی کمی سامنے آئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالرکی نئی قیمت 162.25روپے پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مضبوط اور روپیہ کمزور ہوگیا۔ جمعہ کوانٹربینک میں ڈالر 84پیسے مہنگا ہوکر 162روپے کی سطح بھی عبور کرنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر سال 2021 کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 4 روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ماہ جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں