چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بڑا فیصلہ، عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس کا نفاذ 30 نومبر تک واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد سے متعلق جائزہ لیں گی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close