پشاور (پی این آئی) وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے کی جانے والی اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 18 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 945 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے لئے لکی کے علاقے میں 4727 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ جہاں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، تیل اور گیس کی اس دریافت کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پیٹرولیم ڈویژن کو مطلع کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں