تیل و گیس کےنئے ذخائر کی دریافت میں بڑی کامیابی

پشاور (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کارپویشن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور اس ادارے کوخیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابقآئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کارپویشن کی طرف سے کی جانے والی اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 18 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 945 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔اس ضمن میںوزارتِ توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لکی کے علاقے میں 4727 میٹر تک کھدائی کی گئی۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پیٹرولیم ڈویڑن کو تیل اور گیس کی اس دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور مزید اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close