چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس کا نفاذ 30 نومبر تک واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد سے متعلق جائزہ لیں گی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close