اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانیکے معاہدے پر متفق ہوگئے۔برطانوی میڈیاکے مطابق تیل کی پیدوار میں اضافے سے متعلق اوپیک پلس ممالک کا ویڈیو لنک اجلاس ویانا میں اوپیک سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں رکن ممالک اور اوپیک کے اتحادی ممالک نے تیل کی پیداواربڑھانیکے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔وزیرتوانائی متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوپیک پلس کے وزرا نے خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اگست سے پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی کے اوائل میں اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق شرائط پر متفق نہ ہوسکے تھے جس کی وجہ سے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔اوپیک پلس نے گذشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی کے باعث پیداوار میں ریکارڈ ایک کروڑ بیرل یومیہ کمی کی تھی جسے بتدریج بحال کیا گیا تھا۔ اوپیک پلس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ رواں سال اگست سے دسمبر تک خام تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ سے لے کر 20 لاکھ بیرل ماہانہ اضافہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں