لاہور(پی این آئی)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا، ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے کہا کہ حکومتی فیصلہ درست نہیں ہے، چینی اس نرخ پر سیل نہیں کریں گے۔ اسکندر خان نے کہا کہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے، فیصلہ شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے خلاف سازش ہے۔چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی، فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادانہ تجارت کی شق کی خلاف ورزی ہے۔اسکندر خان نے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، ممکن نہیں ہے کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں