اسٹیٹ بینک کا عیدالاضحی پر بینکوں کی 3 چھٹیوں کا اعلان

کراچی (آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحی پر بینکوں کی 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق عید کے موقع پر بینک 20 جولائی سے 22 جولائی تک بند رہیں گے۔ عیدالاضحی سے قبل پیر کے روز تمام بینک معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام بینک 23 جولائی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تمام بینک عید سے ایک روز قبل، عید کے پہلے اور دوسرے روز بند رہیں گے، جبکہ عید کے تیسرے روز تمام سرکاری و نجی بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close