مہنگائی،حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے یوٹیلئٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 17روپے کا اضافہ کردیا گیا،چینی 68روپے کے بجائے 85روپے کلو میں دستیاب ہوگی، 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 150روپے مہنگا کردیا گیا،20کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950روپے کردیاگیا، فی کلو گھی کی قیمت میں 90روپے کا اضافہ کردیا گیا،ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج 2020 کے تحت پانچ اشیائے ضروریہ پر سبسڈی میں 30ستمبر تک توسیع کی بھی منظوری دی ۔پاور سیکٹر قرضوں کی سیٹلمنٹ کی سمری منظور کی گئی ۔واپڈا، اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی گئی ، ای سی سی نے ملکی ذخائر کو تقویت دینے کیلئے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دی، 2 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی بھی منظوردے دی۔جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران وزیراعظم ریلیف پیکیج 2020 کے تحت پانچ اشیائے ضروریہ پر سبسڈی میں 30ستمبر تک توسیع کی منظوری دی گئی ، یوٹیلئٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا،چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو میں دستیاب ہوگی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا،20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیاگیا، 170روپے کلو ملنے والا گھی اب 260روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، فی کلو گھی کی قیمت میں 90روپے کا اضافہ کردیا گیا،کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ، پاور ڈویژن کے پاور سیکٹر قرضوں کی سیٹلمنٹ کی سمری منظور کی گئی ۔واپڈا، اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی گئی ، اس فیصلے سے گردشی قرضے میں 116 ارب کی کمی ہو سکے گی،ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی دیدی، پروگرام کے تحت کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار سکیم کیلئے آسان قرضے دیئے جائیں گے، پروگرام میں کم لاگت گھروں کیلئے نرم شرائط پر قرضے بھی شامل ہوں گے،کامیاب پاکستان پروگرام میں 40لاکھ خاندانوں کو قرضے مل سکیں گے، اجلا س کے دوران آزاد کشمیر میں نیکسٹ جنریشن 3 جی اور فور جی کی نیلامی کی منظوری بھی دی گئی ، پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 8 کروڑ 66لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ، ای سی سی نے کاٹن پرائس ریوئیو کمیٹی کی تشکیل کی اور 2 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی بھی منظوری دی، ای سی سی نے ملکی ذخائر کو تقویت دینے کیلئے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دی۔(وخ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close