مہنگائی، پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

لاہور(آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد سرکاری قیمت 160فی کلو سے تجاوز کر گئی، تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے، ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سیلنڈر 1950میں فروخت ہورہا ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 225اضافہ کیا گیا ہے، اور کمرشل سلنڈر 7490میں فروخت جاری ہے، جب کہ گلگت میں گیس کی قیمت 185روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close