سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں اتنا اضافہ کہ خریداروں کی چیخیں نکل گئیں

کراچی (پی این آئی )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ نو ہزار350 روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کی قدر 386 روپے اضافے کے بعد93750 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار825 ڈالر فی اونس ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر بینکوں کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر بینک 22 جولائی بروز منگل سے 24 جولائی بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔ عید سے پہلے پیر کے روز بینک معمول کے مطابق صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ عید کے بعد جمعہ کو بینک معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close