لاہور(آئی این پی ) 5 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی سرکاری قیمت 160 فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سیلنڈر 1950 میں فروخت ہورہا ہے، کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا ہے، اور کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے، جب کہ گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں