ڈالر کی قدر میں یکدم کمی ہو گئی

اسلا م آباد(پی این آئی)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 38 پیسے کم ہوئی ہے،کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 12 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 159 روپے 60 پیسے ہے۔ کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یورو بانڈز کی نیلامی سے حاصل ہونے والے ایک ارب ڈالر سرکاری ذخائر میں جمع ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر جنوری 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close