عوام پربجلیاں گرانے کی تیاریاں، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی جانب سے بجلی 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کوسبسڈی 300کے بجا ئے 200 یونٹ تک دی جائے۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پالیسی کے تحت بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر نے کی تیار ی شروع کردی گئی ہے، بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنیوالوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئے سبسڈی پربھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close